لاہور: لاہور کے علاقے شاہدرہ میں اپنے خلاف گواہی دینے والے ملزمان نے نوجوان کو اغوا کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ میں گواہی دینے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا، مغوی شناخت علی کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کٹنگ کروانے کے لیے آئے علی کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گے، مسلح ملزمان نے ڈنڈے سوٹوں سے مغوی پر تشدد کیا اور ویڈیو بناتے رہے۔
متاثرہ اور مغوی نوجوان علی کے مطابق ملزمان نے مقدمہ میں گواہی دینے پر تشدد کیا، شاہدرہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے واقعہ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں علی عمران, یسین, ابوبکر اور حسن نائی شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔