کراچی: وضاحت نیوز سے وابستہ نوجوان صحافی احسان یونس کی جانب سے ضلع ملیر کی مافیا کیخلاف آواز اٹھانے کے معاملے پر ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی نے کلرک یاسر کو دفتر سے فارغ کر دیا۔
ایس ایس پی نے دوسرے کلرک نصیر کو بھی ایس ایس پی ملیر آفس میں داخلے سے روک دیا گیا۔
ایس ایس پی آفس کی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صحافی احسان یونس نے ملیر کی مافیا کیخلاف آواز اٹھائی تھی۔ حکام نے صحافی احسان یونس کی نشاندہی پر مافیا کیخلاف ایکشن لے لیا۔