دنیا بھر میں 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن منایا گیا جو اسرائیلی بربریت کا شکار ہونے والے غزہ کے 5500 بچوں کے نام کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بربریت میں 5500 فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں، غزہ کی تقریبا 23 لاکھ آبادی میں 47 فیصد بچے ہیں۔
اقوام متحدہ نے غزہ کو ہزاروں بچوں کا قبرستان قرار دیا ہے اسرائیلی فوج کے ظلم سے ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جان سے جارہا ہے جبکہ حال ہی میں الشفا اسپتال میں قبل از وقت پیدا ہونے والے درجنوں بچے بھی اسرائیلی سفاکیت و بربریت کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: