متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین نے بھی بائیکاٹ کے حوالے سے اپنا اہم بیان جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں بانی ایم کیو ایم نے خود اعتراف کیا کہ ’مجھے الیکشن کا بائیکاٹ کرنا پسند نہیں ہے‘۔
اس کی وجہ انہوں نے لکھی اور سوال کیا کہ ’جب اصل ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں اور انتخابات میں آزادانہ حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی تو ایسی صورت میں عوام کی حقیقی نمائندہ جماعتوں کے پاس الیکشن کے بائیکاٹ کے سوا کیا راستہ بچے گا؟‘۔
مجھے الیکشن کا بائیکاٹ کرنا پسند نہیں لیکن جب اصل MQM اور PTI کو سیاسی سرگرمیوں اور انتخابات میں آزادانہ حصہ لینےکی اجازت نہیں ہوگی توایسی صورت میں عوام کی حقیقی نمائندہ جماعتوں کے پاس الیکشن کےبائیکاٹ کےسوا کیا راستہ باقی بچے گا؟
چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ صاحب اس…— Altaf Hussain (@AltafHussain_90) November 20, 2023
بانی ایم کیو ایم نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ایم کیو ایم لندن اور پی ٹی آئی کیلیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ بھی کیا۔