Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
خاور مانیکا کے انٹرویو کے بعد بشریٰ بی بی کی حمایت میں مہم : ’پروگرام تو وڑ گیا‘ |

خاور مانیکا کے انٹرویو کے بعد بشریٰ بی بی کی حمایت میں مہم : ’پروگرام تو وڑ گیا‘

سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے پہلے خاوند خاور مانیکا کے نجی چینل پر انٹرویو نشر ہونے اور تہلکہ خیز دعوؤں کے بعد سوشل میڈیا پر بشریٰ بی بی کے حق میں مہم شروع ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر StayStrongBushraBibi# اُس وقت شروع ہوا جب نجی ٹی وی پر خاور مانیکا کا انٹرویو نشر کیا گیا۔

اس انٹرویو میں خاور مانیکا نے انکشافات کیے اور عمران خان پر الزامات بھی عائد کیے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی پہلی ملاقات کس نے کروائی؟

انٹرویو نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بشریٰ بی بی کی حمایت کرتے ہوئے انہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دیا اور خاور مانیکا سمیت دیگر لوگوں کی مخالفت والی باتوں پر مضبوط رہنے کا مشورہ دیا۔

معروف صحافی اور انیکر پرنس علینہ شنگری نے خاور مانیکا کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کبھی بشریٰ بی بی نیک ہوا کرتی تھیں۔۔۔ پروگرام تو وڑ گیا‘۔