کراچی:کراچی موچکو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حب چوکی کی جانب سے آنے والے موٹرسائیکل پر سوار گٹکاماوافروشی میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 500 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔
منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزم دلاور ولد حاکم علی نے گٹکا ماوا کا بورہ موٹرسائیکل کی سیٹ سمیت مختلف جگہوں پر فٹ کیا ہوا تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔