گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں نے بچے کی میت لے کر آنے والے خاندان کو پولیس چوکی کے بالکل سامنے لوٹ کر تیس ہزار روپے سے محروم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پسرور روڈ پر پولیس چوکی جنڈیالہ باغولہ کے سامنے ڈکیتی کی مذکورہ واردات ہوئی جس میں چار ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر بچے کی میت لے کر آنے والے رام پور کے رہائشی تنویر بھٹو کو لوٹا۔
تنویر بھٹی نے بتایا کہ وہ اپنے نومولود بچے کی لاش لے کر جارہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے روکا اور پیسے و موبائل دینے کا تقاضہ کیا، جس پر ہم نے ان کی منت سماجت کی مگر انہوں نے ایک نہ مانی۔
متاثرہ شخص نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے تلاشی لے کر جیب سے تیس ہزار روپے اور دو موبائل فون نکالے اور پھر وہاں سے چلتے بنے۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں تنویر بھٹی نے بتایا کہ وہ رات گیارہ بجے اپنے دو بھائیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر بچے کی لاش لے کر گھر جارہا تھا۔