Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خالد مقبول کی والدہ کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا | زرائع نیوز

خالد مقبول کی والدہ کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا.

مرحومہ کی نمازِ جنازہ مدنی مسجد، فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی جبکہ تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہوئی۔

نماز جنازہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مسلم لیگ ن کے نہال ہاشمی، اسد عثمانی، استحکام پاکستان پارٹی کے عمران اسماعیل، محمود مولوی، پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر عاصم، جماعت اسلامی کے مسلم پرویز، فیضان مدینہ کے یعقوب عطاری، غلام محمود عطاری سمیت کراچی اور حیدر آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، وکلا، صنعت کاروں، تاجروں، طلبہ تنظیموں، این جی اوز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے سوئم کی قرآن و فاتحہ خوانی 23 نومبر بروز جمعرات ظہر تا عصر مکان نمبر 301، بلاک 8، عزیز آباد، فیڈرل بی ایریا پر ہوگی۔ دریں اثنادریں اثنا مسلم لیگ ن کے قائد محمد میاں نواز شریف ، صدر شہباز شریف، ایاز صادق اور مریم اورنگزیب نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اْن کی والدہ کے انتقال پر گہرے دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، سینئر رہنما نثار کھوڑو، سابق صوبائی وزیر ناصر حْسین شاہ، شرجیل میمن سمیت مختلف سیاسی جماعتوں و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے خالد مقبول کی والدہ کے انتقال پر ٹیلی فونک رابطہ کرکے تعزیت کی ہے۔