کراچی :چیئر مین آفاق احمد کی سربراہ متحدہ ڈاکٹر خالد مقبول کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر آمد
سربراہ مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت اور ایصال ثواب کے لیے دعا کی ۔
انہوں نے کہا کہ والدہ ماجدہ کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا، اللہ کریم ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں خاص مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین