ڈسٹرکٹ ساوتھ پولیس افسر کی سرپرستی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر پر غیر قانونی چھاپے اور کروڑوں کی ڈکیتی کے معاملے پر اعلیٰ افسران نے الرٹ جاری کردیا۔
اعلی پولیس افسران نے تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو الرٹ کردیا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی ڈسٹرکٹ یا یونٹ سے آنے والی پولیس پارٹیوں کو حراست میں لیا جائے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تھانے یا افسران کے علم میں لائے بغیر چھاپہ مارنے والے باوردی اور سادہ لباس اپلکاروں کو تھانے منتقل کیا جائے، کسی کو بھی غیرقانونی چھاپہ مارنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ایسے چھاپے پولیس کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں۔
اعلیٰ پولیس حکام نے خبردار کیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نا کرنے پر سخت محکمہ جاری کارروائی کی جائے گی۔