سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف آج کل مری میں موجود ہیں جہاں سے ان کی خود گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف مری کشمیر پوائنٹ سے چھانگلہ گلی پہنچ گئے ہیں ،نواز شریف خود ڈرائیو کر کے چھانگلہ گلی پہنچےممریم نواز اور مریم اورنگزیب بھی نواز شریف کے ہمراہ تھیں۔
نواز شریف دوران ڈرائیونگ مقامی لوگوں کو ہاتھ ہلا کر سلام کا جواب دیتے رہے،نواز شریف نے کلثوم نواز کے ساتھ یادوں کا ذکر بھی کیا۔
اپنا وطن، اپنا پیارا پاکستان 🇵🇰💚 pic.twitter.com/MqYYgLWdrS
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 22, 2023
نواز شریف نے کہا کہ میں اور کلثوم نواز پیدل مری اپنے گھر سے چھانگلہ گلی آیا کرتے تھے ،مریم نواز نے جواب میں کہا کہ ہم پیچھے پیچھے کھانا لایا کرتے تھے مجھے یاد ہے،
نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1994میں پہلی بار اس جگہ پر آئے تھے۔