کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بدھ کو بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ملکی تاریخ میں پہلی بار مارکیٹ58ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس بڑھ گیا ۔
جس کی وجہ سے انڈیکس57300پوائنٹس سے بڑھ کر58100پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب21ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 84کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ60.66فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
شرح سود میں ممکنہ کمی مہنگائی کی رفتار میں تنزلی کی توقعات انتخابات کے حوالے سے وضاحت اور ائی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ جیسے عوامل اسٹاک مارکیٹ کی تیزی کی اہم وجوہات بتائی جاتی ہیں۔
اسٹاک ماہرین کے مطابق انڈیکس 58ہزار کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن قیمتیں اب بھی کم ہیں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20ارب ڈالر سے بڑھ کر اب 30ارب ڈالر کے قریب ہیان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں تیز رفتار بحالی ہو رہی ہے لیکن یہ غیر متوقع نہیں ہیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا اغاز تیزی کیساتھ ہوا ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس58400پوائنٹس کی انتہائی ریکارڈ سطح کو عبور کر گیا تھا۔
تاہم معمولی کریکشن سے انڈیکس اس سطح پر برقرار تو نہ رہ سکا مگر پاکستان کی تاریخ کی ایک اور نئی سطح پر پہنچے کا ریکارڈ قائم کر دڈالا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 827.17پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 57371.59پوائنٹس سے بڑھ کر58198.76پوائنٹس ہو گیا۔
اسی طرح328.34پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19046.54پوائنٹس سے بڑھ کر19374.88پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای ال شیئرز انڈیکس 38509.16پوائنٹس سے بڑھ کر39075.47پوائنٹس پر جا پہنچاکاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب21ارب43کروڑ57لاکھ73ہزار287روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب2 رب74کروڑ60لاکھ 96ہزار229روپے سے بڑھ کر84کھرب44ارب18کروڑ18لاکھ 69ہزار516روپے ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو2 رب روپے مالیت کے59کروڑ6 اکھ 17ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو19ارب روپے مالیت کے1ارب1کروڑ2 اکھ58ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر389کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے236کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 136میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا کاروبار کے لحاظ سے ورلڈکال ٹیلی کام5کروڑ3لاکھ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم روڑ3 اکھ فوجی فوڈز لمیٹڈ روڑ1لاکھ کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ96لاکھ اور سوئی نادرن گیس 1کروڑ68لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے اسماعیل انڈسٹریز کے بھائو میں 60.47روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 866.7 وپے ہو گئی۔
اسی طرح 50.40روپے کے اضافے سے سیمنس پاکستان کے حصص کی قیمت 812.40روپے پر جا پہنچی جبکہ رفحان معیض کے بھائو میں 225.2 وپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 10324.78روپے ہو گئی اسی طرح20.00روپے کی کمی سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت 516.00روپے پر ا گئی۔