کراچی : مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم سندھ میں اپنا وزیر اعلی لے آئیں گے۔
کراچی میں ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کی۔ اس موقع پر نہال ہاشمی نے کہا کہ طے پایا ہے کہ نواز شریف کے ویڑن کو سندھ میں بھی منتقل کریں گے۔
ایم کیو ایم رہنماوں کے ساتھ مثبت گفتگو ہوئی نہال ہاشمی نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تحفظات کو شیئر کیا ہے۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایم کیو ایم میں نکھار پیدا ہو رہا ہے جبر کے باوجود ایم کیو ایم اپنی جگہ پر موجود ہے۔