مشہور و معروف پاکستانی چائلڈ اسٹار احمد شاہ کی چھوٹی بہن عائشہ شدید علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر احمد شاہ کی اکاؤنٹ سے ان کے مداحوں کو اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا گیا کہ ہماری بیٹی عائشہ آ ج ہمیں چھوڑ گئی۔
بے شک ہمیں اللہ پاک کی طرف ہی لوٹ کے جانا ہے ۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ احمد کی بہن عائشہ کیلئے دعائے مغفرت کی جائے۔
اس خبر کے حوالے سے ملکِ پاکستان کے معروف صحافی و میزبان وسیم بادامی نے بھی سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کر دی۔
یہی نہیں بلکہ عائشہ کیساتھ اپنی یادگار تصاویر اور ان کی آخری آرام گاہ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔