برطرف پولیس اہلکاراپنےاوربچوں کے گردے بیچنے پہنچ گیا

کراچی:کراچی میں برطرف پولیس اہلکار غربت سے تنگ آکر اپنے اور بچوں کے گردے بیچنے پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں برطرف پولیس اہلکار عبدالفتح نے بیوی کی بیماری پر زیادہ چھٹیاں کیں تو اسے نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

عبدالفتح معذوری بچی کے ساتھ دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگا۔برطرف پولیس اہلکار اور اس کا خاندان معاشی حالات سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے گردے بیچنے پر مجبور ہوگیا۔

عبدالفتح نے بتایاکہ سیکیورٹی زون ون میں تعینات تھا، بیمار بیوی کے علاج کی وجہ سے زیادہ چھٹیاں کیں تو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

عبدالفتح کے لئے اپنے 5 بچوں کے لئے 2 وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔برطرف اہلکار کے لئے وکلا کی فیس ادا کرنا مشکل ہے اسی لئے محکمے میں بحالی کے لیے اب تک عدالت سے رجوع نہ کرسکا۔