کراچی سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی کے تھانے سائٹ اے کی حددو میں کارروائی کرتے ہوئے 4 کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزموں سے 2 نائن ایم ایم اور 2 ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوئے ۔

ملزموں نے پاکستان بازار میں مولانا رحیم اللّٰہ کو قتل کیا جبکہ اقبال مارکیٹ میں محمد شمیم کو قتل کیا تھا۔

ملزم امین قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں 9 سال جیل کاٹ چکا ہے،ملزم شاہ نواز قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں 18 ماہ جیل میں بند رہا۔