کراچی میں ملیریا کے 15 مریض مزید سامنے آ گئے

کراچی :شہرِ قائد کراچی کے باسیوں پر ملیریا کا سبب بننے والے مچھروں کا وار جاری ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز ملیریا کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع ملیر سے سب سے زیادہ ملیریا کے 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

کراچی کے ضلع کورنگی اور ضلع غربی سے ملیریا کے 3، 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

رواں سال کراچی میں اب تک ملیریا کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

گزشتہ روز سندھ بھر سے مجموعی طور پر ملیریا کے 2478 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔