کراچی : ای سی سی کے احکامات کے مطابق یہ چارچز دسمبر 2023 سے نومبر 2024 کے ماہانہ بلوں پر لاگو کئے جائیں گے۔
ای سی سی کا فیصلہ ماضی کے واجبات کے حوالے سے ہے۔وقت پر کے-الیکٹرک کا ٹیرف متعین نہ ہونے کے باعث پورے ملک کی نسبت کراچی سے کم چارجز وصول کئے گئے۔
پاکستان کا پاور سیکٹر ریگولیٹڈ نظام میں کام کرتا ہے۔بجلی کے نرخوں کے حوالے سے حکومت اور نیپرا کے فیصلوں پر عمل کرنے کے پابند ہیں ۔
بجلی کے بلوں میں عائد ہونے والے ان چارجز سے لائف لائن کسٹمرز مستثنی’ ہوں گے۔