Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ |

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ

کراچی:رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی تا اکتوبر پٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 16.93 فیصد کم رہا۔

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات 5 ارب 2 کروڑ ڈالر رہیں ۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبر پٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 6 ارب 5 کروڑ ڈالر تھا۔

رواں مالی سال کے 4 ماہ میں تیار شدہ پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 23.99 فیصد کم رہا۔جولائی تا اکتوبر 2 ارب 16 کروڑ ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات منگوائی گئیں ۔

گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبر 2 ارب 84 کروڑ ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد ہوئیں ۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر خام تیل کا درآمدی بل 13.92 فیصد کم رہا۔ ان چار ماہ کے دوران 1 ارب48 کروڑ ڈالر کا خام تیل درآمد ہوا۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1 ارب 72 کروڑ ڈالر کا خام تیل درآمد کیا گیا تھا۔رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 1 ارب 17 کروڑ ڈالر کی ایل این جی درآمد کی گئی۔ گزشتہ مالی کے اسی عرصے میں 1 ارب 26 کروڑ ڈالر کی ایل این جی درآمد کی گئی تھی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں رواں سال ایل این جی کا درآمدی بل 7.10 فیصد کم رہا۔

رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر ایل پی جی کی درآمد بھی 5.75 فیصد کم رہی۔جولائی سے اکتوبر تک 20 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی ایل پی جی درآمد کی گئی ۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 21 کروڑ 58 لاکھ ڈالرز کی ایل پی جی درآمد کی گئی تھی۔