Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی میں بارش کا امکان |

کراچی میں بارش کا امکان

کراچی: مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے کراچی، ٹھٹھہ اور بدین سمیت شہروں میں بارش متوقع ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کی توقع ہے جس کے زیر اثر تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں آندھی اور درمیانی بارش کا امکان ہے۔

میرپور خاص کے کچھ حصوں میں بھی آندھی اور درمیانی بارش متوقع ہے۔ جامشورو اور کراچی کے کچھ حصوں میں ہفتہ اوراتوارکو آندھی اور بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں ہفتہ اوراتوار مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مشرق اور مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔ سندھ کے دیگر مقامات پر موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند کا بھی امکان ہے۔