زرداری کے انٹرویو کے بعد اختلافات؟ بلاول اچانک دبئی روانہ

کراچی : فروری الیکشن کی تیاریوں میں مصروف پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اچانک دبئی روانہ ہو گئے۔

پی پی آئی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی ایئرپورٹ کے وی آئی پی ٹرمینل سے دبئی چلے گئے ہیں.

ان کے ہمراہ بلاول ہاوس کی سکیورٹی سے منسلک اہلکار بھی روانہ ہوئے ہیں ۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو ان دنوں  فروری میں ہونے والے الیکشن کی تیاریوں میں مصروف تھے.

دبئی کس سلسلے میں  روانہ ہوئے ، پیپلزپارٹی کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں  آیا۔