فوزیہ صدیقی کی عافیہ صدیقی سے دسمبر میں اہم ملاقات متوقع

کراچی :فوزیہ صدیقی کی اپنی بہن عافیہ صدیقی سے امریکہ میں ملاقات کی تاریخ طے پا گئی۔

پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے 2 اور 3 دسمبر کو ملاقات کریں گی۔

سینیٹر مشتاق اور سینیٹر طلحہ بھی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ہمراہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ عافیہ صدیقی کو 2010 میں امریکی فوجیوں پر حملے کے الزام میں 86 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

امریکی محکمہ انصاف نے انہیں القاعدہ کی سہولت کار قرار دیا تھا۔