کراچی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نامور آل راؤنڈر اور کپتان نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا۔
ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے عماد وسیم ہیں جنہوں نے 121 ون ڈے اور ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سوچ بچار کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
عماد وسیم نے اپنے استعفے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقع دینے جبکہ اہل خانہ، دوستوں کا سپورٹ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کی نمائندگی نہ صرف اُن کے لیے اعزاز کی بات تھی بلکہ یہ اُن کا ایک خواب بھی تھا جو پورا ہوگیا۔
آل راؤنڈر کے استعفے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے جوابی ردعمل میں عماد وسیم کا کرکٹ کی خدمات اور ملک کی نمائندگی پر شکریہ ادا کیا اور اُن کے مستقبل کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔