متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو ایک موقع اور دے رہے ہیں کہ آئینی ترمیم کر کے عوام کو بااختیار بنایا جائے۔
کورنگی ساڑھے تین عید گاہ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج اسٹیج سے لے کر پنڈال کے آخری سرے تک ایک کورنگی ہے، اگر مملکت نے اقتدار عوام کے ہاتھ میں نہ دیا تو کورنگی اسے ہاتھ میں لینے کیلیے یہاں جمع ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو بااختیار نہ بنایا گیا تو پھر پاکستان کو کراچی کی سڑکوں سے چلایا جائے گا اور ہم پاکستان کو آخری موقع دے رہے ہیں کہ وہ آئینی ترمیم کے ذریعے عوام کو بااختیار بنائے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ہمارا صبر جواب دے گیا تو ہماری ہمت وہ حساب لینے ہیں جن کی کوئی حد نہیں۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ڈپٹی کنونیئر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کراچی میں 29 ٹاؤن ہے اور آج صرف کورنگی کا جلسہ ہے جس میں یہی کے عوام شریک ہیں، ہمارے ہر ٹاؤن کا جلسہ اسی علاقے کے عوام کا ہوتا ہے جبکہ مخالفین کامیاب پروگرام دیکھ کر اسے سندھ کا جلسہ کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تین ادوار ان کے پاس رہے مگر یہ ظالم شہر کی خدمت نہیں کرتے۔