ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کورنگی میں ساڑھے تین نمبر پر واقع عید گاہ گراؤنڈ میں ٹاؤن کی سطح پر جلسے کا انعقاد کیا گیا۔
جلسے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد کنونیئر نسرین جلیل، فاروق ستار، سینئر ڈپٹی کنویئر مصطفیٰ کمال اور کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کیا۔
پولیس کی رپوٹ کے مطابق جلسے کا آغاز 8 بج کر بیس منٹ پر تلاوت سے ہوا جس میں پارٹی کارکنان، عہدیداران اور خالد مقبول صدیقی، انیس قائم خانی، عبدالوسیم، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، نسرین جلیل اور رابطہ کمیٹی کے اراکین موجود تھے۔
ہمارا صبر ختم ہوا تو وہ حساب لیں گے جن کی کوئی حد نہیں، خالد مقبول
زمان ٹاؤن تھانے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جلسے میں 7 سے 8 ہزار کے قریب شرکا نے شرکت کی۔ جبکہ پولیس نے سیکیورٹی کیلیے خاص انتظامات کیے۔
ایم کیو ایم کے جلسوں کی کوریج کرنے والے تقریبا پانچ صحافیوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ کورنگی کا جلسہ اس سے قبل ہونے والے تین جلسوں سے بہت بڑا اور عظیم الشان تھا۔ پنڈال میں موجود تقریبا ہی شرکا کی تعداد صرف کورنگی سے تھی اور اسے فیلڈ رپورٹر رواں سال کا ایم کیو ایم کا کامیاب ترین جلسہ قرار دے رہے ہیں۔
#KorangiTownKaFaislaMQMPak جلسے سے پہلے ہی جلسہ گاہ میں لوگوں کی آمد کا تانتا بندھا ہواہے @MQMPKOfficial pic.twitter.com/ezB9vGcYbF
— allaboutmqm (@allaboutmqm) November 26, 2023
واضح رہے کہ ایم کیو ایم اس سے قبل ملیر، لیاقت آباد اور اورنگی ٹاؤن میں عوامی پنڈال سجا چکی ہے اور تمام ہی جلسوں کو کامیاب قرار دیتی ہے۔