Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
پیداواری لاگت بڑھنے سے صنعتکار شدید پریشان |

پیداواری لاگت بڑھنے سے صنعتکار شدید پریشان

کراچی :صنعتکاروں نے بجلی کی قیمت مزید بڑھنے پر خدشاد کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام صنعتکار اس وقت پیداواری لاگت بڑھنے پر شدید پریشان ہیں ۔

پیداواری لاگت بڑھنے سے مشکلات بڑھتی ہی جارہی ہیں ، ڈالر کی قدر میں استحکام نہیں آرہا، کبھی ڈالر سستا تو کبھی مہنگا، کس ریٹ پر کاسٹ نکالیں نہیں پتہ۔

ہر سیکٹر کی برآمدات پیداواری لاگت سے متاثر ہورہی ہے،پی پی آئی کے مطابق نومبر 23 کے بجلی کے بلوں میں 2 ماہ کے ایڈجسمنٹ سے بجلی کے بلوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔

گیس کی قیمت دگنا اضافے کرنے کے بعد اب نومبر کے بجلی کے بلوں میں دو ماہ کی ایڈجسمنٹ کیسے برداشت ہو گی؟

شرح سود 22 فیصد کی بلندسطح پر ہے، کوئی قرض بھی نہیں لے سکتا، حکومت کو انڈسٹری کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے اقدامات اب اٹھانے ہی ہوں گے ورنہ چلتی ہوئی صنعتیں بھی بند ہوجائیں گی۔