معروف اداکارہ ارمینہ خان کے والد انتقال کرگئے

کراچی :پاکستانی فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینہ خان کے والد انتقال کرگئے۔

ارمینہ خان نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے افسوسناک خبر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے اپنے آفیشل اکاونٹ پر شیئر کی۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ نے گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے۔

برائے مہربانی! اپنی دُعاوں میں میرے والد کو ضرور شامل کریں ۔اُنہوں نے اپنے مرحوم والد کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ میرے والد کی مغفرت فرمائے اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

ارمینہ خان نے اپنے والد سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ ڈیڈ! ہم دوبارہ ملیں گے۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ارمینہ خان کے والد کے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔