پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک کیسے قرار دیا گیا؟ وجہ جانیے

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے رہائش کے اعتبار سے پاکستان کو سب سے سستا ترین ملک قرار دیا ہے۔

نمبیو نامی عالمی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رہائش کے اعتبار سے دنیا کا مہنگا ترین ملک برمودا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سوئٹزرلینڈ، تیسرے پر آئس لینڈ، چھٹے پر سنگاپور ہے۔

انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 140 ہے، جس کا مطلب کہ دنیا بھر میں سستا ترین ملک پاکستان ہے جبکہ مصر دوسرا سستا ترین ملک اور بھارت تیسرا سستا ترین ملک ہے۔

انڈیکس کے مطابق رہائش کے اعتبار سے سستے 17 ممالک میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔

پاکستان دنیا بھر میں سستا ترین ملک کیسے ہیں؟

ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان دراصل غیر ملکیوں کیلیے سستا ترین ملک ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ روپے کی قدر میں ہونے والی کمی ہے۔

اگر روپے کی قدر کو دیکھا جائے تو آج یعنی 28 نومبر کو ایک ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 285روپے 52پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت قدر بغیر کسی تبدیلی کے 287روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں: