لاہور: حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق اپنی اہلیہ کے نام سے سوشل میڈیا پر بنائے گئے اکاؤنٹ سے پریشان ہوگئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس، انسٹاگرام اور فیس بک پر امام الحق کی اہلیہ ’انمول محمود‘ کے نام سے اکاؤنٹ بنائے گئے اور اُن پر شادی کی تصاویر شیئر کی گئیں۔
شادی سے متعلق مواد جلد جلد شیئر ہونے اور اس آئی ڈی سے یہ ظاہر کرنے کی وجہ سے صارفین نے آئی ڈیز کو فالو کیا، دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں افراد انہیں سچ سمجھ کر حصہ بن گئے۔
View this post on Instagram
اب امام الحق نے سماجی رابطے کی سائٹ پر انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے نام سے بنائے گئی آئی ڈی کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انمول کا سوشل میڈیا پر صرف یہی اکاؤنٹ ہے۔
Guys please note that my wife doesn’t have any Twitter/other social media IDs except this Instagram account. pic.twitter.com/cpqTfhTQgN
— Imam Ul Haq (@ImamUlHaq12) November 28, 2023
انہوں نے واضح کیا کہ انمول ٹویٹر، فیس بک پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔