Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بریکنگ نیوز: عمران خان کا پی ٹی آئی سے خود ہی مائنس ہونے کا فیصلہ |

بریکنگ نیوز: عمران خان کا پی ٹی آئی سے خود ہی مائنس ہونے کا فیصلہ

لاہور: سیاسی مخالفین کو مائنس کرنے اور جیلوں میں ڈالنے کی دھمکیاں دینے والے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنی جماعت سے خود ہی مائنس ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

اس فیصلے کی تصدیق اُن کے وکیل اور پی ٹی آئی کے حال ہی میں منتخب کیے گئے نو منتخب مرکزی نائب صدر ایڈوکیٹ شیر افضل مروت نے کی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سزا یافتہ اور جیل میں ہونے کی وجہ سے عمران خان پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے اور وہ چیئرمین کے عہدے سے بھی دستبردار ہوجائیں گے۔

افضل مروت نے کہا کہ عمران خان دستبردار ، سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے پارٹی چیئرمن کا الیکشن نہیں لڑیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بلے کے نشان اورپارٹی کی رجسٹریشن برقرار رکھنے کیلیے الیکشن کمیشن کی شرط پر دو دسمبر کو انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان الیکشن میں کسی بھی عہدے پر حصہ نہیں لیں گے جبکہ اُن کی بہن عظمیٰ خان یا کوئی اور رشتے دار بھی امیدوار نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انٹراپارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، جس میں چیئرمین سمیت تمام عہدوں پر انتخاب ہوگا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان نے عمران خان کے حصہ نہ لینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی چیئرمین کے عہدے پر کسی کو نامزد کرنے یا عمران خان کی دستبرداری کی منظوری دی گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے ابھی غور و خوض جاری ہے، جس پر کوئی بھی حتمی فیصلہ ہونے کے بعد باضابطہ طور پر آگاہ کردیا جائے گا۔


نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔