شہر قائد کے علاقے بہادر آباد کے بعد اب سرجانی ٹاؤن سے بھی درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گیار نومبر کو ہل پارک نرسری کے قریب واقع مصروف سڑک پر موجود درخت سے ایک شخص کی لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی، جسے ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔
عینی شاہدین کا دعویٰ تھا کہ شہری نے غربت سے تنگ آکر خودکشی کی ہے تاہم اس حوالے سے پولیس نے تصدیق نہیں کی تھی۔ متوفی کی شناخت 58سال کے شریف مسیح کے نام سے ہوئی۔ کئی گھنٹےگزر جانے کے بعد بھی ورثا سامنے نہیں آسکے۔
آج بتاریخ 28 نومبر بروز منگل سرجانی ٹاؤن سیکٹر 51 ڈی میں درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی، جس کی اطلاع پر ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے۔
ابتدا میں تو لاش کی شناخت نہیں ہوئی تاہم اسے ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
بعد ازاں پولیس نے متوفی کی شناخت صدیق کے نام سے کر لی گئی ہے، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ متوفی نشے کا عادی تھا اور تعلق پنجاب کے شہر چکوال سے تھا۔ صدیق کے اہل خانہ پنجاب جبکہ وہ کراچی میں اکیلا رہتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقع سے متعلق ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔