ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ جب لوگوں کو اپنے علاقوں کے اختیارات اور وسائل پر دسترس ہوگی تو کوئی صوبے کا مطالبہ نہیں کرے گا۔
کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقدہ ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ ہزارہ، جنوبی پنجاب یا جنوبی سندھ سے صوبے کی آواز اٹھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید صوبوں کی آواز اختیارات اور وسائل میں محروم لوگوں کو جائز حصہ نہ ملنے کی وجہ سے اٹھتی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان نئی حکومت سے آئین میں کونسی تین ترامیم چاہتی ہے؟
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری تجویز کردہ چھبیسویں آئینی ترمیم سے لوگوں کو اپنے اپنے علاقوں پر اختیار حاصل ہوگا، جب لوگوں اپنے علاقوں پر اختیارات اور وسائل پر دسترس حاصل کریں گے تو کوئ مزید صوبوں کا مطالبہ کیوں کرے گا۔