شہر قائد کے علاقے ملیر میں پولیس اہلکار کو ذبح کرنے کا ڈراپ سین ہوگیا اور تفتیشی ٹیم نے ساتھی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے سے پولیس اہلکار کی گلہ کٹی لاش ملنے کے واقعے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی اور سپاہی خالد نسیم کے قتل میں ملوث اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم وقاص نے ساتھی فراز اور محسن کے ساتھ واردات کی، ملزمان نے اہلکار کو قتل کر کے لاش فارم ہاؤس کے قریب پھینک دی تھی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم کے دیگر مفرور 2 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ملیر میں قائم فارم ہاؤس کے قریب سے معذور پولیس اہلکار کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اندھے قتل کے کیس کو حل کردیا۔