کراچی : اختیارات سے تجاوز پر سکرنڈ تھانہ کے4 پولیس اہلکار گرفتار کر لئے گئے۔
ترجمان سندھ پولیس کے منگل کوجاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی شہیدبینظیر آباد پرویز چانڈیو نے بتایا کہ گزشتہ روز شب ایک بجے کے دوران سپرہائی وے پر قومی کرکٹرز سے رشوت ستانی کے حوالے سے پیش آنیوالے واقعہ پررپورٹ مرتب کرلی گئی ہے۔
واقعہ میں سکرنڈ پولیس کے 4 پولیس اہلکار ملوث پائے گئے ہیں جن کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
جبکہ تھانہ سکرنڈ کے ایس ایچ او اور بڑے منشی کو غفلت و لاپروائی کا مرتکب قرار دیکر معطل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ترتیب کردہ انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جارہی ہے۔