کراچی : نومبر کا مہینہ ختم ہونے کو ہے، تاحال ریلوے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ ہو سکی۔
ریلوے تنخواہیں ادا نہ ہونے کے باعث ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے۔
ریلوے ملازمین نے اپنی تنخواہیں فیڈرل گورنمنٹ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ملازمین کا کہنا ہے کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہیں اے جی پی آر کے حوالے کی جائیں ۔
تنخواہوں میں تاخیر کی وجہ سے ملازمین بدترین معاشی دور سے گزر رہے ہیں ۔
ریلوے اپنے وسائل سے تنخواہیں ادا نہیں کر سکتا، وفاقی حکومت پہلے کی طرح تنخواہ ادا کرے۔