کراچی: قیوم آباد بی ایریا سے اغوا ہونے والے ایک سال کے بچے کو آٹھ روز بھی بعد بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔
رکشہ سوار اغوا کار پانچ سالہ کزن سے بچہ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد بی ایریا سے ایک سال کے بچے محمد حسین کے اغوا کو آٹھ دن گزرگئے۔
پولیس تاحال بچے کو بازیاب نہیں کرواسکی۔ایک سال کے محمد حسین کو پانچ سالہ کزن رابعہ گھرسے باہرکھیلنے کیلئے لیکرگئی تھی۔
جس سے رکشہ سوار مرد اورخاتون نے بچہ چھینا اور فرارہوگئے۔جائے وقوع کی ایک سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی۔
جس میں بچے کی والدہ نے اغوا کارخاتون کی گود میں موجود اپنے بچے کو شناخت بھی کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے اور بچے کی بازیابی کے لیے کوشش کررہے ہیں ۔
والد کا کہنا تھا کہ مغوی حسین کو رکشہ سوار اغوا کار پانچ سالہ کزن رابعہ سے چھین کر فرار ہوا تھا۔
کراچی میں ڈیفنس تھانے کی حدود سے اغوا بچے کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے آیا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ آٹھ روز گزر چکے اب تک پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، فوٹیج میں ایک خاتون کو بچہ گود میں لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔والدہ کا کہنا تھا کہ ہم اس عورت کو نہیں جانتے جو بچے کو لے جا رہی ہے، ہمارے بچے کو بازیاب کروایا جائے۔