سابق حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ میں 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں گواہی نہیں دوں گا۔
ندیم افضل چن نے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پرویز خٹک، ندیم افضل چن اور زبیدہ جلال 190 ملین پاؤنڈز کیس میں نیب کے گواہ بن گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پی ٹی آئی کی وفاقی کابینہ کے تین ارکان پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن بھی گواہان کی فہرست میں شامل ہیں۔
گواہان کی فہرست میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، بینک و ایس ای سی پی افسران، پٹواری ایسٹ ریکوری یونٹ کے سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کے نام بھی شامل ہیں۔
@ARYSabirShakir pic.twitter.com/g6OS16mTzI
— Nadeem Afzal Chan (@NadeemAfzalChan) December 9, 2023
ندیم افضل چن نے میڈیا پر خبر نشر ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نیب نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کی تحقیقات میں طلب کیا اور میں نے پیش ہوکر اپنا بیان بھی دیا تھا کیونکہ میں اُس وقت کابینہ کا حصہ تھا‘۔
انہوں نے واضح کیا کہ میری تربیت ایسی نہیں کہ کسی سیاست دان کے خلاف گواہی دوں اور میں عمران خان کے خلاف بھی نیب کو گواہی نہیں دوں گا۔