شہر قائد کے علاقے نیوکراچی اللہ والی چورنگی کے قریب پولیس اہلکار کی فائرنگ سے راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی اللہ والی چورنگی کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں مضروبہ خاتون آگئی۔
خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جس کی شناخت 23 سالہ حمیدہ کے نام سے ہوئی۔
شوہر نے بتایا کہ ہم بچے کو کلینک سے گھر لے کر جا رہے تھے، اسی دوران ہمارے سامنے سے ڈاکو بھاگے تو پولیس اہلکار نے فائرنگ کی۔
شوہر نے الزام عائد کیا کہ اہلکار کا نام عدیل پتافی تھا جس کی گولی لگنے سے میری بیوی جاں بحق ہوئی۔