بہاولپور میں شریف آباد کے قریب قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بہاولپور میں شریف آباد کے قریب چار گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوئے،جنہیں طبی امداد کیلیے وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑیوں میں 2 مسافر بسیں ایک ٹرک اور ایک ٹرالہ شامل ہے۔ حادثے کے بعد کپاس سے بھرے ٹرک میں آگ لگ گئی، 5 مسافر جل کر خاکستر ہوگئے۔
حکام کے مطابق واقعہ لوڈر چنگچی رکشے کو بچاتے ہوئے پیش آیا، ریسکیو آپریشن میں گیارہ گاڑیوں نے حصہ لیا۔