کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت ماں بیٹے کے گینگ کو گرفتار کر لیا۔
کراچی میں ڈکیتی کے انوکھے واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب صدر فرئیر پولیس کی چوہدری خلیق الزمان روڈ پر کاروائی میں ماں اپنے بیٹے کے ساتھ ڈکیتی کرتے ہوئے پکڑی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم حارث اور ملزمہ عائشہ سے ایک پستول،چرس اور 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
ملزمان نے پولیس تفتیش میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اسٹریٹ کرائمز کرنے کے لیے 20,000 روپے کی بندوق خریدی تھی۔
پولیس کے مطابق ماں اور بیٹے ڈکیتی کی لائن میں ابھی نئے آئے تھے اور اس سے قبل واردات بھی کی تھی۔