Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ایم کیو ایم کو 22 نشستیں دینے کو کسی صورت تسلیم نہیں‌ کریں‌ گے، آفاق احمد |

ایم کیو ایم کو 22 نشستیں دینے کو کسی صورت تسلیم نہیں‌ کریں‌ گے، آفاق احمد

مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو 22 سیٹیں دینے کی بات ہورہی ہے جسے عوام کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔

اربن گریجویٹ فارم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی ایماں پر اٹھارویں ترمیم سے چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے، جس کیلیے نام نہاد نمائندے استعمال ہورہے ہیں اور اگر یہ ہوا تو سندھی مہاجر تصادم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی خواہش اور ایماں پر جو آئینی چھیڑ چھاڑ ہونے جارہی ہے وہ اس قوم کے مفاد میں نہیں ہے، سندھ کے شہری علاقوں میں مہاجر عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم پر خاموشی انہوں نے اختیار کی ہوئی ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر تمھیں حقوق کا سمجھایا جارہا ہے جبکہ یہ ترمیم چند سالوں پہلے ہی آئی، اس سے پہلے کیا وفاق نے 76 سال میں کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کیلیے کوئی کردار ادا کیا؟

انہوں نے کہا کہ سندھ کو صرف زیادتی کا الزام دینا ناانصافی ہے، ملازمتوں اور تعلیمی اداروں سے ہمیں کوٹا سسٹم کے ذریعے بے دخل کیا گیا، ہمارے شہروں سے وصول کیا جانے والا ٹیکس بھی ہمارے اوپر نہیں لگتا۔

آفاق احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے زیادتی کی تو وفاق نے ہمارے آنسو کیوں نہیں پونچھے؟ کیا کوئی اقدام ہوا؟ کیا وفاق نے کراچی اور سندھ کے شہری نوجوانوں کو اپنے محکموں میں روزگار دیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اٹھارویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ پنجاب کی ایما پر بھی کی جارہی ہے، اگر مسئلہ اٹھارویں ترمیم ہے تو پھر وفاق کیوں ناانصافیاں کرتا ہے؟ وفاق نے تو ہمیں پورا گنا تک نہیں، اگر مردم شماری درست ہوتی تو ہمیں سندھی جاگیردار سے نجات مل جاتی کیونکہ سندھ کے شہری علاقے 60 فیصد ہیں، مردم شماری درست ہوتی تو پھر ہماری حکومت ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اداروں میں نوکری کیوں نہیں دیتا؟ غاصبوں کے رابطوں میں کتنا ہی رہ لو، تم حقوق نہیں لے سکتے بلکہ غلام ہی بنو گے۔ آفاق احمد نے کہا کہ صحافیوں کو بلا کر بریفنگ دی جارہی ہے کہ انتخابات میں ایم کیو ایم کو 22 نشستیں دی جائیں گی۔ یہ فیصلہ کس نے کیا؟

آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کی سیٹوں کا فیصلہ سرکاری افسر نہیں کرسکتا اور مہاجر عوام اس فیصلے کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔