اسلام آباد میں سینئر رپورٹر احمد نورانی کو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔
احمد نورانی اپنی گاڑی میں راولپنڈی سے اسلام آباد آرہے تھے کہ زیرو پوائنٹ پر 3 موٹرسائیکلوں پر سوار افراد نے ان گاڑی کو روکا اور چابی نکال لی۔
ملزمان نے احمد نورانی اور ان کے ڈرائیور کو زد و کوب کیا گیا۔ لوگوں کے جمع ہونے پر حملہ کرنے والے فرار ہوگئے۔ حملہ آور کرنے والے افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔
حملے میں زخمی ہونے والے احمد نورانی اور ان کے ڈرائیور کو اسپتال پہنچادیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احمد نورانی پر حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
وزیرمملکت کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کے کیمروں کی ریکارڈنگ محفوظ کی جائے اور احمدنورانی پرحملہ کرنےوالوں کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے۔
واضح رہے کہ دی نیشین اخبار کے صحافی احمد نورانی نے ایک ماہ قبل اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ختم کردیا تھا جس کے بارے میں یہ خبریں تھیں کہ کہیں سے اشارے کے بعد انہوں نے یہ اقدام اٹھایا۔