عرفان اللہ مروت نے بدمعاشوں کی سرپرستی اور غریبوں کو تنگ کیا، سعید غنی

پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے صدر اور صوبائی حلقے 105 کے ممکنہ امیدوار سعید غنی نے اپنے مخالف سیاسی رہنما پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

سعید غنی نے اپنے ویڈیو بیان میں ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ براہ کرم ووٹ دینے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ اُن کے منتخب نمائندے کا طرز عمل کیا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ عرفان اللہ مروت نے میرے بھائی جو ٹاؤن چیئرمین ہیں انہیں  مغلظات بکیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔