ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کا حتمی فیصلہ کس کے ہاتھ میں‌ ہے؟

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے عام انتخابات میں امیدواروں کیلیے درخواستیں طلب کیں جبکہ حتمی امیدواروں کی فہرست پر بھی کام جاری ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ہاؤس میں امیدواروں کے انٹرویوز بھی کیے گئے تاہم حتمی فیصلہ جلد پارٹی قیادت کرے گی تاہم ذرائع کو ملنے والی مصدقہ اطلاع کے مطابق ٹکٹ کا حتمی فیصلہ خالد مقبول صدیقی ہے ہاتھ میں ہے۔

ایم کیو ایم کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹ کی تقسیم کا عمل رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے کیا جارہا ہے، جس کے بعد امیدوار کے معیار پر اترنے اور ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے اور آخری فیصلہ اُن کا ہی مانا جائے گا۔

این اے 242 پر بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ٹکٹ کا حتمی فیصلہ خالد مقبول صدیقی صاحب کریں گے۔

دوسری جانب امیدواروں کیلیے درجنوں درخواستیں موصول ہونے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے الیکشن کمیشن سے انتخابی شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں مزید دو دن کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔