کراچی میں چار سال قبل شروع ہونے والا مہاجر ثقافتی دن اب دنیا کے مختلف ممالک میں بھی منایا جانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوانان مہاجر کی جانب سے مہاجر ثقافتی دن کو منانے کا آغاز چار سال قبل ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے ایک شناخت بن گیا۔
مہاجر ثقافتی دن کی داغ بیل ڈالنے والے نوجوانوں کی جانب سے اس دن کو منانے کا مقصد محض ثقافت اور مہاجر کلچر کو فروغ دینا ہے۔
نوجوانان مہاجر کے آرگنائزر نے گفتگو میں کہا کہ ’ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تیزی سے معدوم ہوتی مہاجر ثقافت کو اب نئی نسل میں منتقل کیا جائے، اس روز تمام تنظیموں کے مہاجر اپنی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر صرف ایک دن قوم کے نام کریں اور پھر 364 دن جس بھی پلیٹ فارم پر جڑتے ہیں جڑے رہیں۔
رواں سال کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کے علاوہ مزید 9 سندھ کے شہروں میں بھی مہاجر ثقافتی دن منایا جائے گا جبکہ دنیا کے مختلف ممالک یو اے ای، سعودی عرب، امریکا، قطر، عمان سمیت مختلف ممالک میں بھی اس دن کی مناسبت سے تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
عمان میں منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستانی کیمونٹی نے شرکت کی اور اس دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔