کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اب الیکشن کے ذریعے سلیکشن ہونا چاہیے نہ کہ سلیکشن ذریعے الیکشن ہونا چاہیے۔
سرجانی ٹاؤن میں منعقدہ خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جس دن پورے شہر کی مائیں بہنیں جمع ہو گئیں انقلاب ویسے ہی آجائے گا، حق پرستوں کا دور آنے والا ہے لیکن ہمیں سنبھل کر چلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری پاکستان کے مقدر کو بدلنے کا دن آپ کی وجہ سے ہو سکتا ہے، سرجانی میں یہ شب سنائی ہے جس میں بڑی رعنائی ہے، پورے پاکستان کے حصے کا انقلاب لانے کی ذمہ داری لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں جب مائیں بہنیں نکلیں گیں تو تبدیلی آئے گی، آپ کے صبر نے ظالم اور جابر کے حوصلے توڑ کر رکھ دیے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آنے والا سال 2024 میری ماؤں بہنوں کی حکمرانی کا سال ہوگا۔
ایم کیو ایم کنونیئر کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ روڈ پر نہیں ہمیں ووٹ کے ذریعے کرنا ہے ، اس بار نتیجہ ووٹ کے ذریعے آنا چاہیے نوٹ کے ذریعے نہیں۔ ہم نے بائیس ہزار ارب روپے ٹیکس کی شکل میں ایک جماعت کو دیے ہیں۔