ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی رؤف صدیقی نے اعلان کیا ہے کہ وہ انتخابات میں فتح کے بعد مںظور کالونی سے منشیات کا خاتمہ کردیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار نے اپنے حلقے این اے 237 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بزرگوں، عمائدین سمیت ووٹرز سے ملاقاتیں کیں۔
اس دوران جمعیت علمائے اسلام جامع مسجد عائشہ صدیقہ سیکٹر B منظور کالونی نے رؤف صدیقی کی حمایت کا اعلان بھی کردیا۔
رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ 8 فروری کا دن ہماری جدوجہد کے نتائج کا دن ہوگا، انشاء اللہ یہ دن جب آئے گا اس میں آپ کے منتخب نمائندے موجود ہوں گے، پھر دیکھنا علاقے کا کام کیسے نہیں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں سب سے خطرناک صورتحال منشیات کی خرید و فروخت ہے، اس بستی پر منشیات فروشوں کی وجہ سے ایک قیامت ٹوٹ رہی ہے، س کا آپ! لوگوں کو ادراک بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی گلی گلی میں منشیات بک رہی ہے، اُس ماں سے پوچھیے جس کا ایک بچہ مشیات کا عادی ہوتا ہے۔ رؤف صدیقی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حلقے سے جیتنے کے بعد منشیات کا خاتمہ کردیں گے۔
ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار نے کہا کہ ’ہم اسلامی فلسفے کو ماننے والے لوگ ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم قدرت کے قوانین کو تبدیل کردیں ۔
رؤف صدیقی نے عالمی مجلس تخفظ ختم نبوت کے معروف عالم دین حضرت خواجہ خلیل احمد صاحب سے ان کے مرکز سیدہ عائشہ صدیقہ مسجد سیکٹر B منظور کالونی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام جامع مسجد عائشہ صدیقہ سیکٹر B منظور کالونی کی مرکزی قیادت نے ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار نے کہا کہ ’ایسی با برکت جگہ اور محفل میں جانے کی مجھے جلدی زیادہ ہوتی ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے خواجہ خلیل احمد صاحب کو این اے 237 کے نامز امیدوار رؤف صدیقی نےاپنی معروف تصانیف تاریخ بیت اللہ، سیرت خیر البشر اور بسم اللہ الرحمن الرحیم بھی تحفے میں پیش کیں۔