عدالت نے عدت میں نکاح کرنے کا جرم ثابت ہونے پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، سات سال قید کی سزا سنادی۔
سول جج قدرت اللہ نے دوران عدت نکاح کیس کا مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7،7 سال قید اور دونوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
واضح رہے کہ تین روز میں سائفر، توشہ خانہ اور دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان کو مجموعی طور پر 31 سال اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ و نکاح کیس میں 19 سال کی سزا ہوگئی ہے۔