کراچی۔۔۔۔۔۔۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کی خصوصی ہدایت پر رین ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے،
ڈائریکٹر جنرل نے کے ڈی اے کے تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
ادارہ ترقیات کراچی میں محکمہ انجینئرنگ کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔
کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے کے ڈی اے کے عملے کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
سڑکوں اور شاہراہوں پر پانی کی نکاسی آب کی شکایات سے متعلق ادارہ ترقیات ترقیات کراچی 24 گھنٹے الرٹ رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نوید انور صدیقی جلد بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے،
کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کی صورت میں ڈی جی کے ڈی اے کی جانب سے افسران و ملازمین کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کی خدمت میں پیش پیش رہ کر ان کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھا جائے۔