بڑی سیاسی ہلچل، ایم کیو ایم لندن نے پنجاب، سندھ اور کراچی میں آزاد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا

لندن میں مقیم متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے آزاد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا، جن میں سے متعدد ایم کیو ایم کے خاموش کارکنان ہیں جنہیں وفا پرست کا نام دیا گیا ہے اور یہ مختلف نشانات پر لڑ رہے ہیں۔

بانی ایم کیو ایم اور لندن رابطہ کمیٹی کی ہدایت کے بعد کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں سے الیکشن لڑنے کے خواہش مند امیدواروں نے خاموشی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور پھر تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد اب اُن میں سے چند کی حمایت کا اعلان لندن قیادت نے کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے کنونیر مصطفیٰ عزیز آبادی نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان ناموں کی منظوری اور توثیق الطاف حسین نے دی ہے جبکہ انہیں یہ نام اسکروٹنی کے بعد پیش کیے گئے تھے، تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی امیدواروں کے ناموں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔ 

ایم کیو ایم کی جانب سے خواتین، وکلا، اقلیت سے تعلق رکھنے والوں کو عام نشست پر ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، واضح رہے کہ 2016 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جس کے انتخابات میں لندن قیادت بائیکاٹ نہیں بلکہ الیکشن میں آزاد امیدواروں کے ساتھ انتخابی معرکہ لڑ رہی ہے۔

اس سے قبل کاغذات نامزدگی منظور ہونے اور پھر انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد کراچی میں پولیس نے دو مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے تین آزاد امیدواروں کو حراست میں لیا، اُن میں سے ایک ایڈوکیٹ عابد تین روز بعد وکلا کے شدید احتجاج اور عدالتی حکم پر بازیاب ہوگئے تاہم نثار پنہور اور اُن کے بیٹے کا بیس روز سے زائد ہونے کے بعد معلوم نہیں ہوسکا۔

نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔ 

اس حوالے سے اُن کے اہل خانہ نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی ہے جس پر دو سماعتیں ہوچکیں جبکہ اگلی سماعت 6 فروری کو ہے۔ نثار پنہور حلقہ این اے 248 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے تالا چابی کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ محسن پنہور بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایم کیو ایم کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ووٹ صرف الطاف کا ہیش ٹیگ چلا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹریڈنگ میں آگیا اس کے علاوہ حیدرآباد میں نامزد امیدواروں نے ریلی کی صورت میں قبرستان میں پارٹی شہدا کی قبروں پر حاضری بھی دی۔

امیدواران قومی اسمبلی عام انتخابات 2024

قومی اسمبلی حلقہ 229 شازیہ سبوہی انتخابی نشان کیلکولیٹر

قومی اسمبلی 231 نثار احمد پنہور انتخابی نشان A

قومی اسمبلی 232 آفتاب بقائی انتخابی نشان تالہ چابی

قومی اسمبلی 233 محمد فاروق انتخابی نشان اینٹ

قومی اسمبلی 234 غلام محمد بنگلانی انتخابی نشان A

قومی اسمبلی 235 انورخان ترین انتخابی نشان A

قومی اسمبلی 236 سعدیہ غوری ایڈووکیٹ انتخابی نشان ملکہ

قومی اسمبلی 237 غلام احمد شاہانی انتخابی نشان تالہ چابی

قومی اسمبلی 238 شعیب اختر انتخابی نشان A

قومی اسمبلی 240  شہناز سیف الدین انتخابی نشان چائے دانی

قومی اسمبلی 241 منیزہ شازل خان انتخابی نشان چائے دانی

قومی اسمبلی 242 انور خان ترین انتخابی نشان A

قومی اسمبلی 244 رحمت رحمانی ایڈووکیٹ انتخابی نشان A

قومی اسمبلی 245 ادریس علوی ایڈووکیٹ انتخابی نشان A

قومی اسمبلی 246 کمال ملک انتخابی نشان A

قومی اسمبلی 247 سید آصف رضا انتخابی نشان A

قومی اسمبلی 248 نثار احمد پنہور انتخابی نشان تالہ چابی

قومی اسمبلی 249 زاہد قریشی انتخابی نشان A

قومی اسمبلی 250 جوہر عابد ایڈووکیٹ انتخابی نشان A

حیدرآباد کیلئے

قومی اسمبلی 219 مومن خان مومن انتخابی نشان A

قومی اسمبلی 220 رشید احمد بھیا انتخابی نشان A

جامشورو / میر پور خاص / ٹنڈوالہ یار / سکھر / 

ایم کیو ایم لندن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کھڑے ہوئے ہیں

Image

نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔ 

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor
dungunbaru